8 مئی، 2023، 7:27 AM

مغرب کا نرم گوشہ دہشت گردی کی ترویج کا باعث بن رہا ہے، ترجمان وزارت خارجہ

مغرب کا نرم گوشہ دہشت گردی کی ترویج کا باعث بن رہا ہے، ترجمان وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کا رویہ عدالت کے اجراء میں رکاوٹ اور دنیا میں دہشت گردی کے فروغ کا باعث بن رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بعض مغربی ممالک کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ حبیب چعب کو پھانسی کی سزا پر ردعمل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے بجائے اس کی حمایت پر فخر کرتے ہیں۔ ان کا یہ رویہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرج اللہ چعب نے ایک دہشت گرد تنظیم کی قیادت کی اور اہواز میں دہشت گردی کی کاروائی کرکے بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ لوگوں کا خون بہایا۔ انہوں نے معصوم شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرکے سیاہ تاریخ رقم کردی۔انہوں نے مغربی ممالک کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مغرب کا رویہ نہ فقط انصاف کی فراہمی کو مشکل بنائے گا بلکہ دہشت گردی کی حوصلہ افزائی اور ترویج کا باعث بنے گا۔ 

انہوں نے ایران کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ایرانی عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔انہوں نے مغربی ممالک کے رویے کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر مغربی ممالک دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں تو دہشت گردوں کی حمایت کرکے متاثرین اور شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک بھی نہ چھڑکیں۔

News ID 1916330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha